کراچی: چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق طلب کیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ پائلٹس کے پاس اصل ڈگری ہے یا جعلی؟ ہم ان کی تصدیق کس سے کرائیں؟چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ پائلٹس کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کرائی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی سول ایوی ایشن سے ایسے پائلٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں جن کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے پر تحقیقات کی گئیں۔