’’پدماوت‘‘ نے باہو بلی 2 اور دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 ’’پدماوت‘‘ نے باہو بلی 2 اور دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی متنازعہ ترین فلم  نئے ریکارڈ قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ابھی تک  ’’پدماوت‘‘نے بیرون ممالک فلم نے بھارت کی کامیاب ترین فلموں’’باہو بلی2‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا

بے شمار تنازعات، دھمکیوں، احتجاج اورمظاہروں کے باوجود 25 جنوری کوبھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ فلم توقع کے مطابق بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

کیونکہ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا اور یہ بات کسی حد تک صحیح ثابت ہوئی۔ 

کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم کو تقریباً 30 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئے تھا لیکن فلم صرف 18 سے 19 کروڑ کا بزنس ہی کرسکی تاہم بیرون ممالک فلم نے توقع کے مطابق بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’پدماوت‘‘کی بیرون ملک کمائی کے اعدادوشمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم نےآسٹریلیا میں 3 لاکھ 76 ہزار آسٹریلین ڈالرز (ایک کروڑ  88 لاکھ بھارتی روپے)، نیوزی لینڈ میں64 ہزار ڈالر (29 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے )، برطانیہ میں97 ہزار پاؤنڈ (88 لاکھ ) روپے کمائے ہیں۔