خودکشی کی کوشش کیوں کی ؟اداکارہ لیلیٰ نے سب بتا دیا

11:44 AM, 27 Jan, 2018

لاہور:  پاکستانی فلمی دنیا کی شہرت یافتہ اداکارہ لیلی ایک بار پھر خبروں میں آگئیں، اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو لگائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، مداحوں کا بھرپور رد عمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  لیلیٰ نے یہ ویڈیو اپنے ساتھ  ہونے والے پیسوں کے فراڈ  کے باعث بنائی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ اداکارہ نے ہاتھ میں پٹرول کی بوتل پکڑی ہے اور اس کو خود پر انڈیل کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہیں، لیکن جیسے ہی وہ ایسا کرتی ہیں تو پاس کھڑے چند افراد فورا سے ان سے بوتل لے کر ان کو  اس کام سے بچا لیتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ پر کئی بار  آواز اٹھانا چاہی لیکن کسی نے  ان کی بات پر توجہ نہیں دی۔ اپنی زندگی سے مایوس ہوکر  لیلی نے آخر کار خود کشی کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا لیکن خوش قسمتی سے  لوگوں نے انہیں بچالیا۔

یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر ہر طرف دیکھی جا رہی اور  شائقین کا بھی بھرپور رد عمل سامنے آرہا ہے۔

مزیدخبریں