ریاض:سعودی حکومت کے نئے شروع کیے گئے پروگرام "ابشر " سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ان گنت ہے ۔ جن میں ملکی اور غیر ملکی شہری اور ان کے اہلخانہ خاصا فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر اب سعودی حکومت کی طرف سے اہم اعلان کیا گیا جس میں غیر ملکی شہریوں کی بیویوں کو خاصی مشکل آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی شہری کی سعودی بیوی "ابشر"کے ذریعے اپنی پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرا سکتی۔اسے اس کام کیلئے جوازات سے رجوع کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی شوہر براہ راست رابطہ کر کے یہ کام انجام دے سکتا ہے۔