حلب: سات سالہ شامی لڑکی نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاجواب کر دیا۔شامی شہرحلب میں باغیوں کے زیرانتظام مشرقی حصے میں رہنے والی7 سالہ لڑکی بانا العابد نےامریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپناکرداراداکریں۔
سات سالہ شامی لڑکی نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھاہےجس میں بانا العابد نے اپیل کی ہےکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کی مدد کرنے کےلیے آگے آئیں اور شام میں امن کی بحالی کے لیے کردار اداکریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بانا نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ شام کے بچوں کے لیے کچھ کرسکتے ہیں،اگر ہاں تو میں آپ کی اچھی دوست ہوں گی۔شامی لڑکی بانا نے کہا کہ پناہ گزینوں پر پابندی اچھی بات نہیں۔اگر ایسا کرنا ہے تو میرے ملک کو پر امن بنائیں۔گزشتہ روز ٹرمپ کو ٹویٹ کیا تھا کہ اگر آپ کا بچہ سردی میں سڑک پر بغیر والدین کے بیٹھا ہو تو کیا ہوگا؟