لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےآج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں تبدیلیاں بہت ضروری ہیں۔ انہوں نےساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان بنانے کے حق میں ہوں۔ انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کے دوران کوئی بیان نہیں دینا چاہتا تھا. قومی ٹیم میری مرضی سے ہی منتخب ہوتی ہے لیکن کوچ اور کپتان کی بات بھی سنتاہوں.
انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا. جیسی ٹیم مجھ سے مانگی گئی ویسی ہی دی. کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی ہے، فرسٹ کلاس میں پرفارم کرنے والے پلیئرز کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے. محمد حفیظ گزشتہ سال کے بہترین ون ڈے پلیئر تھے.انہیں بغیر سوچے سمجھے ٹیم میں شامل کرنے کا تاثر غلط ہے۔