ٹرمپ کے اعلان کے بعد میکسیکو نے امریکہ کے خلاف خطرناک مہم شروع کر دی، کیا سچ میں ایسا ممکن ہے؟

06:30 PM, 27 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں سوشل میڈیا پر گڈ بائی اسٹار بکس یا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.

میک ڈونلڈ، کے ایف سی، والمارٹ اور ہوم ڈیپوٹ جیسی دیگر امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کو بھی بائیکاٹ کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تحریک چلانے والوں نے میکسیکو کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی مصنوعات خریدنے کے بجائے میکسیکو کی مصنوعات خریدیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سرحد پر دیوار کا منصوبہ پیش کئے جانے کے بعد میکسیکو کے صدر نے بھی اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں