رکنیت معطل ہونے کے باوجود شہریارخان ایوان میں کیسے چلے گئے ؟چہ مگویاں

03:04 PM, 27 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ایک اہم کردار ، شہریار آفریدی ، کی رکنیت ، کچھ عرصہ پہلے سے ہی معطل ہے ، الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات اور گوشوارے جمع نہ کرانے پر ، این اے 14 کوہاٹ سے منتخب رکن قومی اسمبلی ، شہریار آفریدی ، کی رکنیت معطل کی تھی جو اب تک بحال نہیں کی گئی ۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رکنیت معطل ہونے کے باوجود ، تحریک انصاف کے ایم این اے ، ایوان میں کیسے چلے گئے ؟۔دوسری جانب  آج میڈیا سے گفتگو میں ، شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ شہریار آفریدی اپنے گوشوارے  جمع کرا چکے ہیں ، ۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ایک اہم کردار شہریار آفریدی کی رکنیت معطل ہے۔

مزیدخبریں