معروف بین الاقوامی گلوکار شیگی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے

12:07 PM, 27 Jan, 2017

اسلام آباد: پی ایس ایل شروع ہونے میں بس چند دن ہی باقی ہیں ۔ لیکن پی سی بی نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اس کو یادگار بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق  پی ایس ایل کی افتتاحی اور رنگا رنگ تقریب کو مزید گرما نےکے لیے پی سی بی نے معروف جمیکن گلوکار شیگی کو دعوت دے دی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ شیگی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ہاں بھی کردی ہے ۔ 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 9فروری کو دبئی میں ہونے جارہی ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے بھی شامل ہوں گے ۔ 

فہد مصطفی ٰاس موقع پر میزبانی کریں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔

مزیدخبریں