ایک سال کے دوران ایک ہز ا ر سے زائد جعلی ادویات کی فیکٹر یا ں پکڑ یں، خواجہ عمرا ن نذ یر

11:47 AM, 27 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

سرگودھا:پنجا ب کے وزیر صحت خواجہ عمرا ن نذ یر نے انکشا ف کیا ہے کہ صوبے میں جعلی ادویات کے خلا ف مہم میں ایک سال کے دوران ایک ہز ا ر سے زائد جعلی ادویات کی فیکٹر یا ں پکڑ ی گئی ہیں 900 افراد کو گرفتار کر کے 1100 افراد کے خلا ف مقدمات در ج کئے گئے ہیں جب کہ جعلی ہر بل ادویات کے خلاف دو ما ہ کے دوران 170 فیکٹر یو ں کو سیل کر کے ڈیڑ ھ سو افراد کے خلا ف مقدمات در ج کئے گئے ہیں۔

سرگودھامیں خا تو ن رکن پنجا ب اسمبلی ڈاکٹر نا د یہ عزیز کی رہائش گا ہ پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر صحت خواجہ عمرا ن نذیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جعلی ادویات کے مکر و ہ دھند ے میں ملوث عناصر کے خلا ف قا نو ن سا ز ی کی ہے جس کے تحت جعلی ادویات کے حامل افراد کو عمر قید کی سزا اور 50 لا کھ سے 5 کروڑ تک کا جر ما نہ کیا جا سکے گا ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں ادویات کا معیا ر چیک کر نے کے لئے جد ید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے جو انٹر نیشنل معیا ر کی ہے جب کہ 30 جون 2017 سے قبل مز ید پا نچ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اب سرکاری ہسپتالوں کے لئے غیر معیا ر ی اور سستی ادویات نہیں خر ید ی جا ئیں گی بلکہ ایسی ادویات خر ید ی جا ئیں گی جس سے بیوروکریٹ اور سیا سی شخصیات بھی سرکار ی ہسپتالو ں سے علا ج کروائیں گے اور یہی ادویات استعما ل کر یں گے انہو ں نے کہا کہ رواں ما لی سال کے اختتا م تک پنجا ب کے 40 ہسپتالوں کو جد ید سہولیات فراہم کر دی جا ئیں گی ان میں 25ضلعی سطح کے ہسپتال شامل ہیں جب کہ تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر و ں کو تما م سہولیات فراہم کی جا ئیں گی اور انہیں اس پیکج پر ملا زمت بھی دی جا ئے گی جو کو ئی بھی بڑ ا پرائیویٹ ادارہ ان کو پیکج فراہم کر تا ہے انہو ں نے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شریف صوبے میں صحت کی سہولیات پر خصوصی تو جہ دے رہے ہیں، آ ئند ہ دو ما ہ میں پنجا ب کے تما م اضلا ع میں ریسکیو 1122 کی سروس کے ساتھ موٹر سائیکلو ں کی ایمر جنسی سر و س بھی فراہم کی جا ئے گی ا س کا مقصد ان علاقوں تک پہنچنا ہے جہا ں ما ضی میں کم تو جہ دی گئی ۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اب صوبے میں کو ئی بھی غیر رجسٹر ڈ اور غیر منظور شد ہ ادویات فراہم نہیں ہو ں گی ہر بل کی ادویات کے لئے بھی قا نو ن سا ز ی کر لی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آئند ہ سر کا ر ی ہسپتالوں میں کو ئی بھی پرائیویٹ کمپنی دل کے مریضو ں کے لئے براہ راست سٹنٹ فراہم نہیں کر ے گی سرکار ی سطح پر رجسٹر ڈ فر مو ں سے سٹنٹ خر ید کر مریضو ں کو دیئے جا ئیں گے ۔

مزیدخبریں