وثوق سے کہتی ہوں عمران خان عدالت سے بھاگنے کاپروگرام بنا رہے ہیں،وزیراطلاعات کی گفتگو

11:41 AM, 27 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا ماسڑ مائنڈ عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وثوق سے کہتی ہوں عمران خان اب عدالت سے بھاگنے کاپروگرام بنا رہے ہیں‘۔ پہلے وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنایا گیا،اب اسحاق ڈار نشانے پر ہیں۔

اطلاعات کی وزیر مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ پہلے وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلے مریم نواز اور اب اسحاق ڈار نشانے پر ہیں، سیاسی مخالفین مریم نوازسے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کل پیش آنے والے واقعے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان کو قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وثوق سے کہہ سکتی ہیں کہ عمران خان اب عدالت اور پارلیمنٹ سے بھاگنے کاپروگرام بنا رہے ہیں،الزام نہ لگائیں ثبوت لائیں۔ ایل این جی منصوبے کو متنازع نہ بنائیں اسے چیلنج کریں۔

مزیدخبریں