ممبئی: بولی وڈ کی شاندار اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال ہندوستان کے دھوبی گھاٹ میں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں تھی جنہیں ان کے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ان تصاویر میں اداکارہ شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آ رہی تھیں اور بعد ازاں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ یہ تصاویر دپیکا پڈوکون کی کامیاب ایرانی ہدایت کار ماجد مجیدی کی فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' کی شوٹنگ کے دوران کی ہیں۔ تاہم دپیکا کے مداحوں کو یہ سُن کر مایوسی کا سامنا ہو گا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی نہیں بلکہ صرف ایک ٹیسٹ لُک کے لیے لی گئی تھیں۔ ایرانی فلم ساز ماجد مجیدی نے اعلان کیا کہ وہ 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن اس فلم کے لیے ہمیں نئے چہروں کی تلاش ہے۔
ایسا فیصلہ ہم نے اس لیے کیا تاکہ ہم نئے اور تجربہ کار اداکاروں کو ایک ساتھ کاسٹ نہ کریں۔ اس فلم میں یا تو تمام تجربہ کار اداکار شامل ہوتے یا پھر نئے چہرے اس لیے ہم نے نئے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔