اسلام آبا دمیں گیس لیکج سے دھماکہ ، ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی

اسلام آبا دمیں گیس لیکج سے دھماکہ ، ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی

اسلام آبا دمیں پھر گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دھماکے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی ہوگئے ،وفاقی دارالحکومت میں دوہفتے کے دوران گیس لیکج سے یہ چوتھا دھماکا ہے۔

زخمیوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لائٹ آن کرنے پر اچانک زوردار دھماکہ ہوا،زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں گیس لیکج سے آتشزدگی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ 20 جنوری کو اسلام آبادکی پی ڈبلیو ڈی کالونی میں ہی گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے تھے۔
گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے سد باب کے لیے جہاں حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے وہاں شہریوں کو بھی احتیاط برتنی چاہیے اور رات کو سوتے وقت تمام بٹن بند ہونے کو یقینی بنانا چاہییے۔

مصنف کے بارے میں