جیسی ماں ویسی بیٹیاں ،آپ کے لبو ں پر مسکراہٹ بکھیر دیں گی

10:58 AM, 27 Jan, 2017

”جیسی ماں ویسی بیٹی “محاورہ تو آپ نے بار ہا سنا ہو گا ۔ہے تویہ عادات واطوار کے لیے لیکن ہم یہاں بات کر رہے ہیں ملبوسات کی۔

برطانوی شہری ”Dominique Davis“ دو پیاری سی بیٹیوں کی ماں ہے اور ان تینوں کی ایک جیسے ملبوسات پہنے ہوئے یہ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔

Dominiqueکا کہنا ہے کہ ”یہ سب حادثاتی طور پر ہوامیری بیٹیاں میرے ہر کام کو کاپی کرتی ہیں ایک صبح جب میں اٹھی اور اپنے روز مرہ کاموں میں مشغول تھی تو میری بیٹی ”Penny“ نمودار ہوئی اس نے بالکل میری قمیض جیسی قمیض پہن رکھی تھی اور عین اسی ٹائم میری چھوٹی بیٹی ”Amelia“ بھی بیڈ روم سے نمودار ہوئی اور اس نے بھی ویسی ہی شرٹ پہن رکھی تھی ہم تینوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کھل کر ہنس دیے“۔
Dominiqueکا کہنا ہے کہ انہوں نے وہی ڈریس پہنے ہوئے تصویر بنائی اوروہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کر دی ان کو اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ اس کو 16ہزار لائکس مل جائیں گے۔
پھر تو ہر ہفتے یہ معمول بن گیا اور Dominiqueنے مختلف انداز کی تصاویر جن میں تینوں ماں بیٹیاں ایک جیسے ملبوسات پہنے ہوئے ہوتی ہیں اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں اور لوگ ان تینوں کو دیکھ کر مسکرائے بنا نہیں رہ سکتے ۔

مزیدخبریں