پاناما کیس،وزیراعظم کے وکیل نے تحائف کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

10:24 AM, 27 Jan, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز شریف کے وکیل شاہد حامد کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے۔ وزیراعظم کے وکیل نے تحائف کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے پیر تک مہلت مانگ لی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کہا گیا کہ تمام دستاویزات ہیں اب وقت مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھی کیس کے حوالے سے دلائل پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں