تحریک انصاف نے لیگی اراکین اسمبلی کے حملے کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی

تحریک انصاف نے لیگی اراکین اسمبلی کے حملے کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی لڑائی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ن لیگی اراکین اسمبلی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ تحریک استحقاق میں شاہد خاقان عباسی، میاں منان، کیپٹن صفدر اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی گئی تو حکومتی بینچوں سے بھی رد عمل آنا شروع ہوا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

 اس دوران حکومتی رکن اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن بینچوں کی طرف آئے تو تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور مراد سعید ان پر جھپٹ پڑے اور تینوں اراکین کے درمیان نہ صرف ہاتھا پائی ہوئی بلکہ ایک دوسرے کے دست و گریباں بھی ہو گئے۔