مسلم لیگ ن ایک فاشسٹ پارٹی ہے، عمران خان

09:43 AM, 27 Jan, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز اسمبلی میں ہونے والا واقعہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا۔ ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیز نہیں کیونکہ انہیں جمہوریت کا سبق ڈکٹیٹر نے پڑھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن فاشسٹ پارٹی ہے۔ قطری خط کے ذریعے قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ن لیگ والے پہلے خط لینے کیلئے متحدہ عرب مارات گئے لیکن انہوں نے خط دینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان نے کہا ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ذریعے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ن لیگ کے غنڈے تب کہاں تھے جب نواز شریف کو سعودی عرب بھیجا گیا تھا کل ایک بندے کو دس دس لوگ مار رہے تھے ایسی اسمبلی کو بند کر دینا چاہیئے۔

مزیدخبریں