لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش کا الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش کا الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور:صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو تیار رہنا ہوگا، اور پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سمیت ضلع ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوام کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے سے بچنے کی کوشش کریں۔