پنجاب میں آٹومیٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ: پانچ سالہ پروگرام کی منظوری

09:34 PM, 27 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں جدید آٹومیٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دی گئی جس کے تحت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں آٹومیٹڈ بسوں کا نظام شروع کیا جائے گا۔ 
اس سسٹم کا مقصد روایتی بسوں کے مقابلے میں کم جگہ پر زیادہ مسافروں کی گنجائش فراہم کرنا ہے۔ اے آر ٹی سسٹم سولرائزڈ ہو گا اور یہ سمارٹ سٹیشن پر فوری چارج ہو گا۔ مریم نواز نے کہا کہ اس جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے نہ صرف شہروں کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ چھوٹے شہروں کے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں