اسلام آباد: 2024 کے جمہوریت انڈیکس میں پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی میں 6 درجے کی کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر 124 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو آمرانہ حکومت کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دنیا بھر کی 165 ریاستوں کا جائزہ لیا گیا ہے، اور اس میں جمہوریت کے زوال کا واضح اشارہ دیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں جمہوری عمل میں مشکلات کا سامنا ہے، اور پاکستان میں حالیہ انتخابات میں سیاسی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
عالمی سطح پر آمرانہ حکومتوں کا دائرہ بڑھ رہا ہے اور یہ رجحان وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔