وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا اور مشیروں نے حلف اٹھا لیا

06:52 PM, 27 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام نئے ارکان سے عہدے کا حلف لیا۔

نئے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل شامل ہیں۔

نئے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختیار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی حلف اٹھایا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے تین مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔یہ توسیع حکومت کے کام کاج میں مزید فعال شرکت کے لیے کی گئی ہے تاکہ عوامی مفاد میں بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں