لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے مقبول رہی ہے، اور ان کی جوڑی کے مداحوں کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔
’لَو گُرو‘ ایک رومانوی فلم ہے جس کی ہدایتکاری معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔ فلم کی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت مقامات اور برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ماہرہ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ بتائی ہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
دونوں اداکاروں کی اس فلم میں کیمسٹری کو دیکھنے کے لیے مداح بے حد پرجوش ہیں، اور فلم کی کہانی اور ٹریلر کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔