ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

03:23 PM, 27 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  :  ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو گلدستے پیش کیے گئے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، آصفہ بھٹو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ولی عہد شیخ خالد کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں