آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 : سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 : سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

لاہور :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن چکا ہے۔ گزشتہ روز افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک ایک سنچری اسکور کی، جس کے بعد اس ایونٹ میں 11 سنچریاں بن چکیں، جو چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کی تعداد ہے۔

اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10 سنچریاں بن چکی تھیں، لیکن اب یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ابھی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز اور فائنل سمیت سات میچ باقی ہیں، جن میں مزید سنچریاں بننے کا امکان ہے۔ اب تک اس ایونٹ میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبھمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زدران اور جوروٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں