ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

12:02 PM, 27 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، نور پور تھل اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

مری، گلیات اور اس کے گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، جھل مگسی، چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، خضدار، خاران، پنجگور، دالبندین اور نوکنڈی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، اور کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اور مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، کوہستان، مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں