کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا۔ جمعرات کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 114,045 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 113,163 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 12 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔