ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس، گولڈ کارڈ کی فروخت کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس، گولڈ کارڈ کی فروخت کا اعلان

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے گولڈ کارڈ کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اس گولڈ کارڈ کے ذریعے اپنے ملازمین کو امریکہ لانے کی کوشش کریں گی اور توقع ہے کہ دو ہفتوں میں یہ پروگرام شروع ہو جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی جمعہ کو ایک بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آرہے ہیں، جس کے تحت یوکرین سے پیسے واپس لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں امریکا نہیں، بلکہ یورپ فراہم کرے گا۔

چین اور امریکہ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں، اور وہ چاہتے ہیں کہ چین امریکہ میں سرمایہ کاری کرے اور امریکہ بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے یورپی یونین پر ٹیکس لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر نئے ٹیکس کا اطلاق 2 اپریل سے ہوگا۔ غزہ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے۔

آخری میں، صدر کے مشیر ایلون مسک نے کہا کہ امریکی خسارے کو کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں