پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز اسکولوں کے لیے نئی شرائط کا نفاذ

12:31 AM, 27 Feb, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ایئر کے طلباء کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔

پانچ روز کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار 410 طلبا نے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروائی، جبکہ 53 ہزار 610 طلبا نے اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔


دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے پارٹنرز اسکولوں کے لیے نئی شرائط مقرر کر دی ہیں، جن کے مطابق 15 مرلے سے کم رقبے پر قائم اسکولوں کو فوری طور پر بڑی عمارت میں منتقل ہونا ہوگا۔

ایلیمنٹری اور ہائی اسکولوں میں ایک کمرے میں صرف ایک کلاس کی اجازت ہوگی۔
ہر کلاس روم میں کم از کم 12 واٹ کے 4 بلب لگانے لازمی ہوں گے۔
نئی شرائط کا اطلاق تمام کیٹگریز کے اسکولوں پر ہوگا، جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز اسکولوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زائد ہے۔
 

مزیدخبریں