اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں۔ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اختلافات سے بچنے کیلئے صدر کے انتخاب سے پہلے گورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا: فیصل کریم کنڈی