مسلسل بارش ،گوادر پانی میں ڈوب گیا،ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

09:13 PM, 27 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

گوادر:گوادر میں مسلسل بارش کی وجہ سے گوادر پانی میں ڈوب گیا۔  بارش کی وجہ سے  بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیااور سڑکیں  زیر آب آگئیں ۔

سیلابی پانی سے 7 سے زائد مکانات گر گئے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے  گلیاں اور مکان پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

سربندن کے سمندری علاقے میں  تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ  نے گوادر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں