لاہور:پی ایس ایل 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عثمان خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کےلیے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان کا فیصلہ اس وقت تو درست دکھائی نہ دیا جب شاہین آفریدی نے 4 کے مجموعے پر کپتان محمد رضوان کو بولڈ کردیا۔ رضوان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ اس کے بعد عثمان خان نے پہلے 40 رنز بنانے والے ریزا ہینڈرکس کے ساتھ 70، پھر 21 رنز بنانے والے طیب طاہر کے ساتھ 77 جبکہ افتخار احمد کے ساتھ 60 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 200 سے اوپر پہنچا دیا۔
عثمان خان 55 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیل کر آخری اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور خوشدل شاہ نے ناقابلِ شکست 3 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 215 رنز کا ٹارگٹ دے دیا
09:03 PM, 27 Feb, 2024