ہم 29 فروری کو حلف لینے اسمبلی جائیں گے: شیر افضل مروت

04:22 PM, 27 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ  ہم 29 فروری کو حلف لینے اسمبلی جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت  نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہم 29 فروری کو حلف لینے اسمبلی جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے بیانیے کے مطابق آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ 

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہفتے کو دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا کہنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات ہوئی۔

مزیدخبریں