اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عامر ڈوگرکونامزد کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے جنید خان کو نامزد کیا ہے۔ ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں 2 مارچ کو احتجاج کریں گے۔