لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ کو پر امن بنا نے کے لئے بڑا حکم، عہدہ سنبھالتے ہی 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر نے اور نئے اسلحہ لائسنس کا حصول عدالت کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صوبہ میں مقیم مستحق افراد کاڈیٹا بینک تیار کرنے کیلئےتجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ جبکہ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز اب صرف پنجاب بورڈ ہونگے، پورے صوبےمیں ایک ہی بورڈ ہو گا۔