راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہان طلب کرلیے۔