ہماری مخصوص نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں ، فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی ہوگا: بیرسٹر گوہر

ہماری مخصوص نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں ، فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی ہوگا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی ہو گا۔

الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے درخواست کی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ریزرو سیٹوں کا فیصلہ ہونے تک کوئی اسمبلی سیشن نہیں ہو سکتا، اُمید کرتے ہیں الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب اسمبلی کے بھی سیشن غیر قانونی ہوئے، الیکشن کمیشن ان معاملات کا نوٹس لے، سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں پر اور کسی کا حق نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے 86 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ہے، سنی اتحاد کونسل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو 4 درخواستیں گئیں، مجھے اُمید ہے کل فیصلہ ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی میں 90 اور بلوچستان میں 7 ایم پی اے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پنجاب میں 107 ایم پی اے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

مصنف کے بارے میں