مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا ، مسائل کو جڑ سے ختم کریں گے : مریم نواز

11:33 AM, 27 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک
مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا ، مسائل کو جڑ سے ختم کریں گے : مریم نواز

لاہور : نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹرکچر ل اصلاحات کرنا ہوں گی، مسائل کو جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا۔  چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری خزانہ نے انہیں محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیئے۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔

 مریم نواز نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا۔ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچر ل ریفارم کرنی ہوگی۔ مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لیے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت ،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔
 

مزیدخبریں