پاکستان کی نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے: امریکا

09:53 AM, 27 Feb, 2024

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن چاہتے ہیں کہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات جلد مکمل ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک ایران گیس منصوبے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ میتھیو ملر نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر تشدد کی رپورٹس پر تبصرے سے بھی گریز کیا۔

مزیدخبریں