مردان : خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے زڑہ متہ میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے۔