اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک یا مریم نواز کے باپ کی جاگیر نہیں جمہوری مملکت ہے، انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءمریم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم صفدر نے لندن پلان خود بتا دیا، یہ لندن پلان چند ماہ پہلے یقین دہانیوں پر نواز شریف نے تیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے جبکہ یہ بھی نواز شریف ہی کی خواہش تھی کہ عمران خان کو نااہل بھی کرایا جائے۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک یا مریم نواز کے باپ کی جاگیر نہیں جمہوری مملکت ہے، ملک میں انتخابات مریم کی مرضی کے مطابق نہیں آئین کے مطابق ہوں گے۔
انتخابات مریم نواز کی مرضی کے مطابق نہیں آئین کے مطابق ہوں گے: فرخ حبیب
08:25 PM, 27 Feb, 2023