لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری پر عمران خان کا شدید ردعمل

05:16 PM, 27 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں فاشسٹ رجیم چینج کو بچانے کیلئے آزادی اور جمہوریت کو ہینڈلرز کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔ ہر پاکستانی کیلئے یہی ٹھیک وقت ہے کہ وہ حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہو اور پاکستان کو گہری کھائی میں گرنے سے بچائے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ 
آج اسلام آباد کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں