شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ، 2 جوان شہید 

شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ، 2 جوان شہید 
سورس: File

شمالی وزیر ستان: شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی عمران اللہ ، اور سپاہی افضل خان شہید ہوئے۔ سپاہی افضل خان شہید کی عمر 21 سال اور تعلق ضلع اپر دیر سے تھا ۔ عمران اللہ کی عمر 25 سال ،اور تعلق ضلع باجوڑ سے تھا۔ 

  

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔  جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں  ۔علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کی مجودگی کے پیش نظر تلاشی کا عمل جاری  ہے۔ 

مصنف کے بارے میں