اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کا 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور

01:07 PM, 27 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں لیفٹینٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ایف ایٹ کچہری مین جوڈیشل مجسٹریٹ  عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

امجد شعیب  کو رات گئے تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پیشی کے موقع پر امجد شعیب کو ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تھی۔ 

  لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی ۔ 

عدالت میں پراسیکوٹر عدنان کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے خلاف مقدمےکا متن پڑھا گیا۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ  نجی ٹیلی ویژن پر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب بطور مہمان موجود تھے ۔ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے بیان سے حکومت کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ۔

لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے بیان سے حکومت ،اپوزیشن اور سرکاری ملازمین کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں، انہیں بیان سے اکسایاگیا ۔ اپوزیشن کو حکومت کے خلاف مزید سخت حکمتِ عملی اپنانے کے لیے اکسایا جارہا ہے ۔ 

پراسیکیوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے بیان سے تین گروہوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔

امجد شعیبمجد شعیب کے وکیل نے کہا کہ امجد شعیب نے ایسی بات آج تک نہیں کی جس سے ملک کو نقصان پہنچے، امجد شعیب کے خلاف صرف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔

وڈیشل مجسٹریٹ  عباس شاہ نے دلائل سننے کے بعد   امجد شعیب  کا 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزیدخبریں