ڈاکوؤں اور چوروں کے کہنے پر سپریم کورٹ کے بینچ نہیں بنیں گے: شیخ رشید 

ڈاکوؤں اور چوروں کے کہنے پر سپریم کورٹ کے بینچ نہیں بنیں گے: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں کے کہنے پر سپریم کورٹ کے بینچ نہیں بنیں گے۔ یہ۔ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکانا چاہتے ہیں اپنے حق میں فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔ 

شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ گینگ آف فائیو جو اس بلڈنگ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں یہ وہی چور ہیں جو اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔  اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا جسے عوام قبول کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ راجن پور میں کل ان کو پتہ لگ گیا ہے ان کا کفن دفن کا بندوبست کر لیں ۔  انشاءللہ ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے ۔میں الیکشن قلم دوات پر لڑوں گا ۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ چور لٹیرے بینج بنا رہے ہیں چور لٹیرے کہیں گے کہ بینج بناؤ ۔جب کہیں گے جیل چلا جاؤں گا ۔ اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہئیں الیکشن ہونے چاہئیں ۔ 

مصنف کے بارے میں