اقتدار لے کر ن لیگ نے اپنا سیاسی نقصان کیا، پی ٹی آئی دوبارہ مقبول ہوگئی، شکست کا خوف انتخابات میں رکاوٹ ہے: تجزیہ کار

09:11 AM, 27 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینئرتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ (ن)کو سیاسی نقصان پہنچا ۔ پی ٹی آئی زیادہ مقبول نظرآتی ہے ۔ ن لیگ پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں ہارکے ڈر سے انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے ۔

سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ن لیگ کو سیاسی نقصان پہنچا ہے ۔ ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھیں تو پی ٹی آئی زیادہ مقبول نظر آتی ہے۔

سینئر تجزیہ کار معیز جعفری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی بات غیرآئینی ہے کہ وفاقی حکومت کے ہوتے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوسکتے ۔ن لیگ پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں ہارکے ڈر سے انتخابات نہیں کرانا چاہتی ۔

مزیدخبریں