یوکرائن سے 411 پاکستانیوں کا انخلا ہوچکا ہے: پاکستانی سفارتخانہ 

یوکرائن سے 411 پاکستانیوں کا انخلا ہوچکا ہے: پاکستانی سفارتخانہ 
سورس: File

کیف : یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرائن سے 411 پاکستانیوں کا انخلا ہو چکا ہے۔ 

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے بتایا کہ 358 پاکستانیوں کو پولینڈ بھیجا گیا ہے جبکہ 22 کو رومانیہ میں رکھا گیا ہے۔ 

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ 3 پاکستانی ہنگری میں ہیں جبکہ 21 کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ اس وقت 143 پاکستانی بارڈر پر ہیں ۔ 15 لویف اور ترنوپل میں ہیں ۔ 101 پاکستانی شہری کیف، پولتافا اور خرکیف سے لویف پہنچ رہے ہیں وہ راستے میں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں