ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر اعظم عمران خان کو بہادر آدمی قرار دے دیا ہے ۔
اپنے بیان میں ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ جو کہہ رہے کہ یوکرائن کے معاملے پر انہوں نے روس کو علیحدہ کردیا ہے وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس ہفتے میں نے ایک بہادر آدمی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی میزبانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یورپ کا دباؤ مسترد کرکے میری دعوت نامہ قبول کرکے روس کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ باہمی دلچسپی ، افغانستان اور تجارتی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا اور ایک میجر پائپ لائن ڈیل پر دستخط کروں گا۔