کراچی : معروف عالم دین ، دار العلوم کراچی کے شیخ الحدیث اور مفتی تقی عثمانی کے بھتیجے مولانا محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے ہیں ۔
مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں ۔اناللہ واناالیہ راجعون کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاونگا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے۔