لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی رنگا رنگ اختتامی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے خطاب کیا۔
رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کو شاندار بنانے پر شائقین کرکٹ کا مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے ایونٹ میں جان ڈال دی۔ اس سفر کو شاندار بنانے کیلئے تمام اداروں کا کردار اہم ہے جبکہ ایونٹ کامیاب کرانے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی مشکور ہوں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں شائقین کرکٹ نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سٹیڈیمز کا رخ کر کے پی ایس ایل میں جان ڈال دی، پی سی بی نے پورے ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کا خیال رکھنے کی کوشش جبکہ ایونٹ میں تمام ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے7 بجے شروع ہو گا جبکہ میچ دیکھنے کیلئے صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سٹیڈیم آمد بھی متوقع ہے۔
پی ایس ایل کو شاندار بنانے کیلئے شائقین کرکٹ کا شکرگزار ہوں، رمیز راجہ کا اختتامی تقریب سے خطاب
06:39 PM, 27 Feb, 2022