فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آخری لیگ میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے جس کے باعث وہ لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد انہوں نے پشاور زلمی کیخلاف پہلا ایلی مینیٹر میچ تو ضرور کھیلا مگر وہ اگلے ایلی مینیٹر سے قبل ایک بار پھر گروئن انجری کا شکار ہو گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کے فٹنس مسائل تاحال برقرار ہیں اور گروئن انجری کے سبب وہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں جبکہ اگلے میچز میں بھی ان کی شرکت کے امکانات بہت معدوم ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ شائد ٹیسٹ سیریز ہی نہ کھیل سکیں۔ 
ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اپنے گھر میں موجود ہیں اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ان کے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کا نام زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی اور پیر یا منگل تک باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ 

مصنف کے بارے میں